نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارت میں مہلک وائرس سے تباہی جاری ہے، مزید 4 ہزار 455 افراد لقمہ اجل بن گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار تک پہنچ گئی۔
عالمی وبا کیوجہ سے بھارت کے ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔ صوبہ بہار میں ہسپتال کی عمارت مخدوش ہے، ارد گرد گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں۔ کورونا کی مریضوں کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اترپردیش میں کورونا کے مریضوں کو ہسپتال ہی کی سہولت میسر نہیں ہے، لوگ اپنے پیاروں کا علاج اپنی مدد آپ کے تحت گھروں ہی میں کر رہے ہیں۔
برطانی حکام نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین اور ایسٹرا زینیکا وائرس کی بھارتی قسم کے خلاف بھی موثر ہے جبکہ امریکی کمپنی نے بھارتی پنجاب کو براہ راست ویکسین فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔