لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے ثمرات نظر آنے لگے، سخت پابندیوں کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعدا د کم ہوئی، پہلی بار ایک ہزار سے کم کیسز سامنے آئے۔
راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں جتنے مریض آ رہے ہیں، اس سے زیادہ صحت یاب ہو کر جا رہے ہیں، صرف ماسک پہننے پر 72 فیصد افراد وبا سے بچ سکتے ہیں، شہری ویکسین ضرور لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ویکسی نیشن میں سب سےآگےہے، گذشتہ روز ایک لاکھ28ہزارلوگوں کوویکسین لگائی گئی،صوبے میں28لاکھ سےزائدلوگوں کوویکسین لگ چکی ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں 2818 آکسیجن بیڈزمیں سے1804زیراستعمال ہیں، کورونامریضوں کامکمل طورپرفری علاج کیاجارہاہے، آج کوروناکے901کیسز سامنے آئے۔