اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی تیسری لہر مزید 74 جانیں لے گئی، اموات کی تعداد بیس ہزار 251ہو گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار چوراسی نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں مزید 74 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا سے متاثر 4392 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ نو چھ فیصد رہی۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مزید 3ہزار 84کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 552تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 62ہزار 620ہے جبکہ 8لاکھ 17ہزار 681 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 971، سندھ میں 3 لاکھ 8 ہزار 118،کے پی میں ایک لاکھ 29ہزار 413،اسلام آباد میں 80ہزار 312اور بلوچستان میں 24ہزار 517افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔