ابوجا: (روزنامہ دنیا) نائیجریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا ہرو فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان نائیجیرین فضائیہ کے مطابق آرمی چیف کا طیارہ ریاست کادونا کے ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ نائیجیریا کی فوج نے حادثے کی تصدیق نہیں کی۔