ایڈن برگ: (دنیا نیوز) اسکاٹ لینڈ کے شاہی قلعے سے 16 ویں صدی کی ملکہ میری کی طلائی تسبیہ سمیت تاریخی نوادرات چوری ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چور کھڑکی توڑ کر قلعے میں داخل ہوئے اور شیشے کی الماری سے نادر تاریخی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔ آرنڈل قلعے کے ترجمان نے کہا کہ مسروقہ اشیا تاریخی لحاظ سے انتہائی قیمتی ہیں۔
نوادرات کی قیمت دس لاکھ پاؤنڈ ہے، پولیس نے عوام سے چوروں کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ 16 ویں صدی کی اسکاٹ لینڈ کی ملکہ میری کو 18 سال قید میں رکھ کر 44 برس کی عمر میں موت کی سزا دے دی گئی تھی۔