افغان طالبان کی کارروائیوں میں شدت آگئی، تین اضلاع پر قبضہ کرلیا

افغان طالبان کی کارروائیوں میں شدت آگئی، تین اضلاع پر قبضہ کرلیا

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع بند آب اور جغاتو طالبان کے قبضے میں چلے گئے جبکہ صوبہ فریاب کے ضلع دولت آباد پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

جنگجو گروہ دوماہ میں 17 اضلاع پر قبضہ کرچکے ہیں، سیاسی قیادت نے افغان فورسز کو پے در پے شکست پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔