واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس اسٹاف کے رکن کا ویکسی نیشن کے باوجود کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے تصدیق کر دی۔
امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس اسٹاف کے رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن متاثرہ شخص کا صدر بائیڈن اور دوسرے اسٹاف کے ارکان سے قریبی رابطہ نہیں ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے سینئر اسٹاف ممبر بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔