سلامتی کونسل نے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے طالبان پر دباؤ کی قراردار منظور کر لی

سلامتی کونسل نے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے طالبان پر دباؤ کی قراردار منظور کر لی

اقوام متحدہ کی منقسم سلامتی کونسل نے پیر کے دن طالبان پر زور دیا کہ امریکہ کے فوجی انخلا کے بعد وہ لوگوں کو افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دینے کا عہد پورا کریں۔ چین اور روس نے یہ کہتے ہوئے قراردار کی حمایت کرنے سے انکار کیا کہ یہ بات امریکہ کی جانب سے غیر منظم روانگی کے الزام سے دھیان ہٹانے کے مترادف ہے۔

روس اور چین ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے تاہم انھوں نے اس اقدام کو ویٹو نہیں کیا۔