طالبان کے نظریات میں تبدیلی نہیں آئی، شرعی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

Published On 07 September,2021 10:32 am

کابل: (دنیا نیوز) طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کے نظریات میں تبدیلی نہیں آئی، شرعی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں، توقع نہیں تھی کابل کا کنٹرول اتنی جلدی حاصل ہو جائے گا۔

غیرملکی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں اتنی جلدی حکومت بنانے کیلئے تیارنہیں تھے، اس لیے کچھ دیر ہورہی ہے، نئی حکومت کی تشکیل کے بعد شہریوں کو احتجاج کا بھی حق حاصل ہو گا۔

طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ ان کا کوئی رکن کسی کے گھر میں داخل نہیں ہوا، خواتین کو طالبان سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
 

Advertisement