افغان مسئلے کا حل اقوام متحدہ نکالے، یہ خیال محض خواب ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Published On 17 September,2021 11:33 am

نیویارک: (دنیا نیوز) سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یہ خیال کہ افغان مسئلے کا حل اقوام متحدہ نکالے گا، محض خواب ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت کے لیے ثالثی کے امکانات بھی بہت محدود ہیں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ عالمی اتحاد اپنے تمام تر وسائل اور طاقت کے باوجود 20 برس تک افغان مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب اقوام متحدہ سے ایسے کسی حل کی امید لگانا محض خواب ہی ہے۔
 

Advertisement