داعش نے جلال آباد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

Published On 20 September,2021 09:25 am

کابل: (دنیا نیوز) داعش نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ہفتے کو بارودی سرنگ دھماکوں میں طالبان کی 3 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دوافراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے تھے، جلال آباد میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں بھی ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو طالبان زخمی ہو ئے۔

داعش نے جلال آباد میں چاروں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔