دنیا
خلاصہ
- لندن: (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے مابین بڑھتی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے اپنے 4 لڑاکا طیارے قطر میں تعینات کر دیے۔
برطانوی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی جانب سے 4 ٹائفون لڑاکا طیاروں کو دفاعی مقصد کے تحت قطر بھیجا گیا ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا بیڑا روانہ کررہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔