برطانیہ: واٹس ایپ گروپ بنانے پر گرومنگ گینگز کیس کی جیوری فارغ

برطانیہ: واٹس ایپ گروپ بنانے پر گرومنگ گینگز کیس کی جیوری فارغ

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کراؤن کورٹ میں 6 ملزمان پر زیادتی اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت یہ انکشاف ہوا کہ جج کی ہدایات کے باوجود جیوری ارکان ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے، جیوری کے واٹس گروپ کی اطلاع ایک جیوری رکن نے دی۔

عدالت نے جیوری کو فارغ کرتے ہوئے مقدمے کی رپورٹنگ پر عائد پابندی بھی ختم کر دی، گرومنگ گینگز کیس کی دوبارہ سماعت اگست میں ہوگی۔