ہیلسنکی: (دنیا نیوز) امریکا اور روس کے چیف آف اسٹاف کی دو سال میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی مفادات سمیت اہم امور زیر غور آئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فن لینڈ میں امریکا اور روس کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات چھ گھنٹے جاری رہی، جنرل مارک ملی اوران کے روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات کا مقصد عسکری قیادت کے درمیان رابطوں میں بہتری اور تنازعات کو کم کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں اڈے قائم کرنا چاہتا ہے۔