ماسکو: (دنیا نیوز) روسی شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ آور گولیاں چلاتے ہوئے عمارت میں داخل ہوا، جانیں بچانے کیلئے طلبا نے پہلی منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا و طالبات کی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Terrifying! Students jump from windows to escape gunman at Russia’s Perm State University campus. Reports of students and teachers locking themselves in classrooms, state media says#Russia #shooting #viral #firing #Perm #university #Viral pic.twitter.com/9sYtyCT2Uf
— Doregama Viral (@DoregamaViral) September 20, 2021
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کو گرفتار کر لیا، حملہ آور بھی اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ پولیس نے حملہ آور طالبعلم کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی حملے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔