واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ میں افغان طالبان کی مدد کرنے والے افراد اور ممالک پر پابندیوں کے حوالے سے متنازع بل پیش کر دیا گیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں پیش کئے گئے بل کے تحت طالبان کی مالی مدد، انٹیلی جنس معلومات، طبی سہولیات اور رسد فراہم کرنے والوں کا پتہ لگایا جائے گا۔ اس بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وادی پنج شیر پر حملے اور مزاحمت کے خلاف طالبان کی مدد کرنے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا، بل 22 ریپبلکنز ارکان نے متعارف کرایا ہے۔