ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب،پہلے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ٹماٹر کی فروخت شروع

Published On 28 September,2021 09:53 pm

ٹوکیو:(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا ہوگیا ہے جس کے مطابق پہلے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ٹماٹر کی فروخت شروع کردی گئی جبکہ 1کلوگرام ٹماٹروں کی قیمت 68ڈالر یعنی 11ہزارروپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان نے دنیا کا پہلا ٹماٹر تیار کیا ہے جسے اپنے جینوم میں بنیادی تبدیلیاں کرکے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس ٹماٹر کو  سسلیئن رف ہائی گبا  کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹماٹر میں گاما امینو بیٹریک ایسڈ (جی بی) کی مقدار عام ٹماٹر سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ امینو ایسڈ کی دیگر اقسام میں اضافہ کیا گیا ہے ، خاص طور پر وہ جو بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔ اس کے بیجوں کو سانا ٹیک نامی سٹارٹ اپ نے بنایا ہے جو کہ سکوبا یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ہے۔ فی الحال ان کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

اس کی تحقیق میں ٹماٹر کی جینیاتی ترمیم شامل ہے اور کوئی نیا جین شامل نہیں کیا گیا ہے ، لیکن جینیاتی ترمیم نے ان عوامل کو روکا ہے جو جی بی اے کی نشوونما میں رکاوٹ ہیں۔ کئی مراحل سے گزرنے کے بعد ٹماٹر میں گیبا کی نشوونما تیزی سے بڑھنے لگی۔

سکوبا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے Crisper CAS Nine کی مشہور جینیاتی ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ تاہم کئی مراحل سے گزرنے کے بعد اسے تجارتی پیمانے پر تیار اور فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تب سے کسانوں نے باقاعدہ کاشت شروع کر دی ہے۔

ثنا ٹیک سٹارٹ اپ کے سربراہ شمپائی ٹیک شیٹا نے کہا کہ پہلے صارفین ٹیکنالوجی کو پوری طرح نہیں سمجھتے تھے ، لیکن کاشتکاری کے عمل اور دیگر رضاکاروں نے اسے تسلی بخش قرار دیا۔ اب جاپانی محکمہ صحت نے اس کی باقاعدہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

چونکہ اس میں کوئی بیرونی جین شامل نہیں کیا گیا ہے ، یعنی یہ ایک ٹرانسجینک نہیں ہے بلکہ اسے جینیاتی طور پر تبدیل کیا گیا ہے تاکہ جی بی اے کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 68 ڈالر یا 11 ہزار روپے سے زائد ہے۔
 

Advertisement