شہر قائد میں نیگلیریا ایک اور شہری کی جان لے گیا، تعداد 4 ہو گئی

Published On 28 June,2025 09:48 pm

کراچی:(ویب ڈیسک ) شہر قائد میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 سال کے نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی،مریض کا ٹیسٹ 27 تاریخ کو مثبت آیا تھا اور اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نوجوان کا تعلق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی سے تھا۔

واضح رہے کراچی میں نیگلیریا سے رواں سال انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔