ٹرمپ کی ایران کے ساتھ 30ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید

Published On 28 June,2025 06:55 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تیس ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سوشل ٹروتھ‘ پر بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئیڈیا کبھی نہیں سنا، انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایک طرف ایرانی قیادت ملاقات کرنا چاہتی ہے تو دوسری جانب سپریم لیڈر نے جنگ میں فتح کا دعویٰ کیا، آیت اللہ خامنہ ای ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں، انہیں سچ بولنا چاہیے اور سچ یہ ہے کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میڈیا چینل سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ حالیہ دنوں میں یورینیم کی افزودگی روکنے کے بدلے ایران کو اقتصادی مراعات دینے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔