مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ

Published On 21 June,2025 06:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر لاہور کے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے عام شہری کا روپ دھار کر ماسک پہن کر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز، میڈیکل، گائنی اور لیبر رومز کا معائنہ کیا۔

اس دوران مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔

ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا آڈیو پیغام بھی سپیکر پر نشر ہو رہا تھا، جس میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان شامل تھا۔

دورے کے دوران مریم اورنگزیب نے صفائی، عملے کی موجودگی اور طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بھی جاری تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 30 مارچ کو مریم اورنگزیب نے جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا اسی طرح بھیس بدل کر دورہ کیا تھا۔