کتا لمبے کانوں کی وجہ کی سے ریکارڈزکی کتاب میں آگیا

Published On 26 September,2021 08:16 am

لندن: (روزنامہ دنیا) گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیشن 2022 میں ایک لمبے کان والا کتا بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق لو نامی کتے کے کان کی لمبائی 34 سینٹی میٹر یعنی کہ 13.38 انچ ہے ۔اس سالانہ کتاب میں دنیا کے سب سے بلند قامت مرد کا ٹائٹل اولیور ریو نامی شخص نے اپنے نام کیا ہے جس کا قد سات فٹ 5.33 سینٹی میٹر ہے ، اولیور ریو کا تعلق امریکا سے ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالانہ فہرست میں شامل برطانیہ کی بیتھینی لوج نامی جمناسٹ نے 42.64 سیکنڈز میں قلا بازیاں لگاتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔
 

Advertisement