نیو یارک:(روزنامہ دنیا) کبھی آپ کوئی بھی نئی چیز خرید کر لائیں وہ چند دن میں خراب ہوجاتی ہے لیکن پرانی چیز سالوں ساتھ نبھاتی ہے، امریکہ میں ایک بلب 120 سال سے مسلسل روشنی دے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کے جہیز میں ملی استری، برتن سالوں چلتے ہیں اور اس کے مقابلے میں نئی استری یا برتن جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔اکثر گھروں میں بچوں کو اس بات کی تاکید کی جاتی ہے کہ فضول جلائے ہوئے بلب کو بند کردیا جائے تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے اور بلب بھی جلدی خراب نہ ہو۔
لیکن ایک بلب ایسا بھی ہے جو 120 سالوں سے مسلسل جل رہا ہے اور یہ امریکا کی ایک فائر بریگیڈ آفس کی عمارت میں تقریباً ایک صدی سے لگا ہے ۔اس بلب کو 1971 میں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جاچکا ہے ۔ اسی طرح ایک گاڑی جرمنی میں سڑکوں پر ابھی بھی دوڑ رہی ہے اور یہ گاڑی 1894 سے صحیح سلامت چل رہی ہے ، اس گاڑی کو بینز موٹر کمپنی نے بنایا تھا۔