پالتو جانور کے مرنے پر ملازم کیلئے 2دن کی چھٹی کا قانون

Published On 28 September,2021 09:01 am

بگوٹا:(روزنامہ دنیا) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پالتو جانور کے مرنے پر اس کے سوگ میں جانور کے مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی چھٹی دینے کا قانون اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون کا مقصد پالتو جانوروں اور مالکان کے درمیان جذباتی تعلق کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ پالتو جانوروں کے مرنے سے انسان گہرے دکھ اور افسوس کا شکار ہوجاتا ہے ۔یہ قانون کولمبین لبرل پارٹی کے سیاست دان الیجاندرو کارلوس نے اسمبلی میں پیش کیا ہے ۔الیجاندرو کارلوس کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کے بچے نہیں ہوتے بلکہ ان کے پالتو جانور ہی ان کا سب کچھ ہوتے ہیں ۔

بل میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ ملازمین کو نوکری کرتے وقت مالکان کو پہلے سے اپنے پالتو جانوروں کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا اور چھٹی کے لیے اپنے پالتو جانور کی موت کے بارے میں جھوٹ بولنے پر انہیں سزا بھی ہوسکتی ہے ۔
 

Advertisement