سندھ میں کورونا کے دوران عارضی بھرتی ڈاکٹروں کی خدمات ختم

Published On 30 June,2025 11:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں کورونا کے دوران عارضی بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں کی خدمات ختم کر دی گئیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران ان کو فارغ کر دیا گیا، یہ ایس پی ایس سی کے تحت تعینات نہیں ہوئے تھے۔

خاتون میڈیکل افسران کی فہرست میں درجنوں ڈاکٹر شامل ہیں، معطل کیے گئے ڈاکٹرز ڈی ایچ او کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایس پی ایس سی کے بغیر تعینات افسران کی مزید ضرورت نہیں۔

ڈاکٹروں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے 30 جون سے قبل مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی، خدمات کی بنیاد پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کی مدت ملازمت مکمل ہو گئی۔