کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں بھارت کی بالادستی کو ختم کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بدلہ لینے کے مواقع کی تلاش میں ہے، ہماری مسلح افواج نے بھارت کو دھول چٹائی، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت بخشی۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی سازش کیخلاف ہم سب متحد ہیں۔