محرم الحرام قربانی، صبر، ایثار، حق و صداقت کی لازوال مثالوں کی یاد دلاتا ہے: مراد علی شاہ

Published On 27 June,2025 02:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے پر عوام کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ محرم الحرام قربانی، صبر، ایثار اور حق و صداقت کی لازوال مثالوں کی یاد دلاتا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے، عشرہ محرم کے دوران باہمی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، حکومت سندھ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کو عوام کے تعاون سے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔