قیام امن کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اغوا کے کیسز میں بہت کمی آئی: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 27 June,2025 05:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ قیام امن کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اغوا کے کیسز میں بہت کمی آئی، ماضی میں کراچی دہشت گردی کا شکار رہا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزیدکہنا تھاکہ بھارت نے حملہ کیا تو قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہوئی۔