سندھ چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں 24 گھنٹے فعال 'محرم مانیٹرنگ سیل' قائم

Published On 28 June,2025 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں 24 گھنٹے فعال 'محرم مانیٹرنگ سیل' قائم کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پبلک کمپلینٹ سیل (919) کے تحت سینیٹر سید وقار مہدی کی نگرانی میں کام کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق عوامی رابطہ کیلئے دفتر نمبر 02199204147 اور موبائل نمبر 03000276555 دستیاب ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ محرم مانیٹرنگ سیل صوبہ بھر میں دو شفٹوں میں کام کرے گا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سیل کا کام محرم الحرام سے متعلق تمام مسائل کی نگرانی کرنا ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔