کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی وفات رپورٹ ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال میں ڈینگی کا مریض انتقال کر گیا اور یہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی وفات ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 24 سال کا مریض 2 روز سے وینٹی لیٹرپر تھا اور اس کے پلیٹ لیٹس 32 ہزا رہ گئے تھے، صحت مند انسان میں پلیٹ لیٹس کی تعداد ڈیڑھ سے ساڑھے 4 لاکھ تک ہوتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 295 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے کراچی سے ڈینگی وائرس کے 260 کیس سامنے آئے ہیں۔