نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کسانوں کو اپنی گاڑی تلے کچل کر مارنے والے یونین منسٹر کے بیٹے کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم اشیش مشرا کو گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اسے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔
ملزم کا والد اجے مشرا مودی حکومت میں وزیر مملکت برائے داخلہ ہے۔ کسان تحریک نے مرنے والوں کی یاد میں لکھیم پور کھیری میں مظاہرہ کرنے اور مشعل بردار ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔