ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کر دیا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 18 سے 50 سال کی عمر تک کے زائرین کو ہی عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ عمرہ زائرین کو سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانی ہوگی اور سعودی وزارت خارجہ سے آن لائن عمرہ ویزے کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔