امریکی دفترخارجہ کی سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری

Published On 05 November,2021 09:10 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دفترخارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

دفاعی معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، امریکی دفترخارجہ کے مطابق میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ سعودی سرحد پر بڑھتے حملوں کے بعد کیا گیا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صدر بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یہ پہلا بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔
 

Advertisement