سعودی عرب میں عمرہ زائرین کیلئے 14روز انتظار کا قانون معطل

Published On 25 October,2021 11:42 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے 14روز انتظار کا قانون معطل کر دیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین کو اب بکنگ کے لیے 14 دن تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ وزارت کے پلاننگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر ڈاکٹر امرالمدہ نے کہا ہےکہ احتیاطی تدابیر میں نرمی سے عمرہ اور نماز کے لیے جامع مسجد کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے سےسب کوعمرہ ادائیگی کا یکساں موقع میسر ہو گا۔
 

Advertisement