وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 24 October,2021 02:23 pm

ریاض: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور نوافل ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، وزیراعظم ’مڈل ایسٹ گرین اینی شیئٹیو‘ سربراہی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔ وزیراعظم نے خاتون اول اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، روضہ رسولﷺ پر حاضری کے بعد وزیراعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پرہیں، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور ملک امین اسلم بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔
 

Advertisement