ایران: خشک سالی اور دریا کا پانی روکنے کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Published On 19 November,2021 11:20 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے شہر اصفہان میں خشک سالی اور دریا کا پانی روکنے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے دریا کی گزرگاہ پر جلسہ سجایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دریا پر بنے ڈیم ختم کرکے پانی کو بہنے دیا جائے تاکہ اصفہان صوبے کو صحرا بننے سے بچایا جاسکے۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ اصفہان کے دریا کا پانی دوسرے علاقوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے جس کے باعث صوبے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
 

Advertisement