کابل:(دنیا نیوز)طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکمنامہ جاری کیا جس میں افغان وزراء کو خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
Special Decree Issued by Amir al-Momenin on Women s Rights https://t.co/OEZYqiCE7R pic.twitter.com/Y4xdq0gIQa
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) December 3, 2021
حکمنامہ کے مطابق کسی خاتون کی جبری شادی غیر قانونی تصور ہوگی جبکہ بیوہ کو خاوند کی وراثت میں اسلامی قوانین کے مطابق حق دیا جائے گا۔
منسٹری آف کلچر اینڈ انفارمیشن کو خواتین کے حقوق پر پمفلٹ چھپوانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔