سوڈان:دو قبائل میں لڑائی،50افراد ہلاک

Published On 06 December,2021 09:27 pm

خرطوم:(دنیا نیوز)سوڈان میں دو قبائل کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 50افراد ہلاک ہوگئے۔

سوڈانی حکام کے مطابق لڑائی دو افراد کے درمیاں تلخ کلامی سے شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بندوقوں کی لڑائی میں بدل گئی۔

قبائلی لڑائی میں پہلے دن چھ افراد مارے گئے۔ دوسرے دن لڑائی میں شدت آگئی اور 40سے زائد افراد گولیوں کا نشانہ بن کر جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی میں آتشیں ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔