روہنگیا مخالف تشدد کو ہوا دینے کا الزام،فیس بک کو 150 ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

Published On 07 December,2021 07:28 pm

کیلیفونیا:(دنیا نیوز) روہنگیا مخالف تشدد کو ہوا دینے کے الزام پرفیس بک کو 150 ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر میانمار میں روہنگیا مخالف تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا گیا اورامریکا میں روہنگیا مہاجرین نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ فیس بک روہنگیا مخالفت مواد کو ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام رہی، فیس بک کی نااہلی کے باعث روہنگیا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب برطانوی وکلاء نے بھی لندن میں فیس بک کے خلاف درخواست دے دی جبکہ 2018 میں اقوام متحدہ کی تحقیقات میں بھی فیس بک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔
 

Advertisement