نیپی ڈاؤ:(دنیا نیوز) میانمار کی برطرف رہنما آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق فوج کی قید میں موجود رہنما آنگ سان سوچی کوکورونا قوانین کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
دونوں خلاف ورزیوں پر میانمار کی برطرف رہنما کو دو ، دو سال قید کی سزا ہوئی جبکہ سابق صدر "ون مائنٹ" کو بھی انہی الزامات کی بنیاد پر 4سال قید کی سزا ہوئی ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین نے میانمار کی رہنما کو دی گئی سزا کی مذمت کی اور کہا کہ آنگ سان سوچی کو دی گئی سزا انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔