نئی دہلی:(دنیا نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا،مودی کے اکاؤنٹ سے بٹ کوائن کو قانونی طور پر اپنانے کا اعلان کیاگیا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں میں بٹ کوائن تقسیم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا جبکہ بعدازاں بھارتی وزیر اعظم کا اکاؤنٹ بحال ہوتے ہی ٹویٹ کو ہٹا دیا گیا۔