لندن: (دنیا نیوز) روس اور چین کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے جی سیون وزرائے خارجہ برطانیہ میں اکٹھے ہو گئے۔
جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن سمیت جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ برطانوی شہر لیورپول پہنچ گئے، جی سیون اجلاس میں رکن ممالک روس کی جانب سے یوکرائن کے اطراف فوجی طاقت بڑھانے اور بحر جنوبی چین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جی سیون ممالک نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں فوج کی تعداد بڑھانے سے باز رہے جب کہ روس نے جی سیون ممالک کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے چین میں ہونے والی ونٹر اولمپکس کا بھی سفارتی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔