آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ دریا میں گر گیا، 2 بچوں سمیت 4 ہلاک

Published On 20 December,2021 11:51 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں مسافر بردار ایک انجن والا چھوٹا طیارہ دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈ کلف کے مضافات میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں جا گرا۔ چار نشستوں والے چھوٹے طیارے میں ایک 69 سالہ شخص اپنے خاندان کو پکنک کیلئے لے جا رہا تھا۔

طیارہ دوران پرواز ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث دریا میں گر گیا، حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے خصوصی آپریشن کے ذریعے پانی سے باہر نکالا۔
 

Advertisement