امریکی کانگریس کے ممبران کامنجمند اثاثے افغانستان کے حوالے کرنیکا مطالبہ

Published On 17 December,2021 06:23 pm

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی کانگریس کے ممبران نے منجمد اثاثے افغانستان کے حوالے کرنا کا مطالبہ کردیا ہے۔

امریکی کانگریس کے 37 ممبران کی جانب سے امریکی سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری خزانہ کے نام خط لکھا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے اقوام متحدہ کے ذریعے افغانستان کے حوالے کئے جائیں۔

خط کے متن کے مطابق عالمی اداروں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے،افغانستان میں 1 کروڑ 84 لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں، بھوک کے باعث بڑے پیمانے پر ہجرت کا خدشہ ہے اورمہاجرین کا بحران ایک بار پھر خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔
 

Advertisement