تہران:(دنیا نیوز) ایران نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میزائل 2 ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی ایئرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ خطے میں موجود امریکی اڈے اور پورا اسرائیل میزائل کی رینج پر ہیں۔
یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات ویانا میں جاری ہیں۔