کیف:(دنیا نیوز) یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے ہمارے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کا امکان کم ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیر دفاع نے کہا کہ کہ قومی انٹیلی جنس کی ملک کے خلاف ہر اقدام پر نظر ہے، روس نے 1 لاکھ 49 ہزار فوجی یوکرین کی سرحد پر جمع کرلئے ہیں اور مزید فوجیوں کے پہنچنے کا بھی امکان ہے۔
یوکرین نے روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیزفائر کی 60 خلاف ورزیاں کی گئیں، علیحدگی پسندوں نے یوکرینی افواج پر کئی دیہاتوں پر شیلنگ کا الزام عائد کردیا۔
دوسری جانب روس نے جوہری مشقوں کا اعلان کردیا ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن مشقوں کا جائزہ لیں گے۔
بیلاروس میں ماسکو کی افواج کی بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں جاری ہیں، بحیرہ اسود میں روس کے لڑاکا طیاروں اوربحری جہاز نے گولہ باری کی مشقیں کیں اور روس نے مزید افواج یوکرین کی سرحد سے ہٹانے کا اعلا ن کردیا جبکہ جنگی مشقیں مکمل کرکے مزید فوجی دستے اپنی مستقل بیس کی طرف لوٹ گئے۔