ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے: طیب اردوان

Published On 02 March,2022 11:06 pm

انقرہ:(دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی یورپی یونین سے رکنیت کی درخواست کےبعد ترکی اور جارجیا بھی دل کی بات زبا ن پر لے آئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی ریاستوں کو پیغام میں کہا کہ ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترکی کی ممبر شپ پر بھی تب غور کیا جائے گا جب کوئی انقرہ پر حملہ کرے گا؟۔

دوسری جانب سابق سوویت ریاست جیارجیا نے بھی یورپی یونین میں ممبر شپ کی درخواست جمع کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
 

Advertisement