فرانسیسی صدارتی انتخابات، میکرون پہلے معرکے میں جیت کے قریب پہنچ گئے

Published On 11 April,2022 10:47 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدارتی انتخابات میں ایمانوئیل میکرون پہلے معرکے میں جیت کے قریب پہنچ گئے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے 95 لاکھ 60 ہزار 545 ووٹ حاصل کیے جبکہ میرین لی پین 81 لاکھ 9 ہزار857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جین لُک 76 لاکھ 5 ہزار 225 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر براجمان ہیں۔

24 اپریل کو دوسرے مرحلے میں ایمانوئیل میکرون کا مقابلہ میرین لی پین سے ہو گا۔