ینگون:(دنیا نیوز) میانمار میں 14 افراد کی لاشیں سمندری لہروں میں بہہ کر ساحل پر آگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک کشتی میں سوار 35 افراد کو بچا لیا گیا ہے، کشتی میں سوار افراد غیر قانونی طور پر ملائیشیا پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق مرنے والے زیادہ تر افراد روہنگیا مسلمان تھے، ایک ریسکیو اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ میانمار کے ساحل سے گزشتہ روز 10 لاشیں ملی تھیں جبکہ 4 لاشیں ساحل پر آگئیں۔
میانمار سے جان بچا کر بھاگنے والے مہاجرین انڈونیشیا اور ملائیشیا پہنچنے کی کوشش میں اکثر سمندر میں کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔