ینگون: (روزنامہ دنیا) میانمار میں فوج نے ایک گاوں کے درجنوں مکینوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں سے 30 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور لاشوں کو آگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعہ کی شب ریاست کایاہ کے ہپرو شہر کے قریب موسو نامی گاوں میں پیش آیا۔ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہریوں کو ہلاک کیا اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاشیں نذر آتش کر دیں۔
اندوہناک واقعے کے بعد عوام میں فوج کے خلاف غم و غصہ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔