میانمار: سابق سربراہ آنگ سان سوچی کو مزید 4 سال کی سزا سنادی گئی

Published On 10 January,2022 06:09 pm

ینگون:(دنیا نیوز) میانمار کی فوجی عدالت نے سابق سربراہ آنگ سان سوچی کو 3 مزید الزامات میں 4 سال کی سزا سنادی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سربراہ آنگ سان سوچی کو بغیر لائسنس واکی ٹاکی رکھنے اور کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر 2 ، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

اس سے قبل بھی فوجی حکومت گرفتار رہنما پر درجنوں الزامات عائد کرچکی ہے۔

عالمی نوبیل امن انعام دینے والی کمیٹی نے ملٹری کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آنگ سان سوچی کو سزا سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے ۔
 

Advertisement